ابنا: خبروں کےمطابق مظاہرے ايسے وقت ميں ہو رہے تھے جب پارليمنٹ ميں چون ارب يورو کا سادگي پلان منظور کرانے کے لئے ووٹنگ ہو رہي تھي -اس منصوبے کے خلاف پورے اٹلي ميں مظاہرے ہو رہے ہيں جس کے دوران ہزاروں لوگوں نے پارليمنٹ ہاؤس کا بھي گھيراؤ کيا جہاں پوليس نے انہيں منتشر کرنے کے لئے لاٹھي چارج کيا -
مظاہرین حکومت کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے اور کچھ خبروں کے مطابق مظاہرين نے بعض پوليس اہل کاروں پر حملے بھي کئے - ابھي تک کسي کے گرفتار يا زخمي ہونے کي اطلاع نہيں ہے ...........
/169